زیارت، مٹیریل جمع نہ کرانے والے صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سمیت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تنبیہ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:30

eکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت نے واپڈا کا مٹیریل جمع نہ کرانے والے صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سمیت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تنبیہ کردی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق بعض صارفین نے واپڈا کے ٹرانسفارمرز اور کھمبے اپنی تحویل میں رکھے ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر واپس کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پر ڈی سی زیارت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ڈی سی زیارت کا کہنا ہے کہ واپڈا کا مٹیریل قومی اثاثہ ہے اور اسے کسی صورت ذاتی استعمال میں لانا یا چھپانا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مزید قانونی پیچیدگیوں اور سزا سے بچنے کے لیے واپڈا کا مٹیریل فوری طور پر واپڈا کے عملے کے حوالے کر دیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی

متعلقہ عنوان :