جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر فل سکیل ائیرپورٹ ایمرجنسی مشق کامیابی سے مکمل

ہفتہ 27 ستمبر 2025 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)انٹرنیشنل سول ایویشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے معیار کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جی آئی اے پی)پر فل سکیل ائیرپورٹ ایمرجنسی مشق منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

فرضی مشق میں رن وے 07R کے قریب طیارہ حادثے اور بڑے پیمانے پر انخلا کا منظرنامہ شامل تھا۔ 40 سے زائد ایمبولینسیں، فائر فائٹنگ یونٹس اور 100 سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا۔ جناح انٹرنیشنل کی فائر اینڈ ریسکیو سروسز نے تین منٹ کے اندر فرضی آگ پر قابو پایا۔ مشق نے ہنگامی تیاری کی جانچ کی اور مزید بہتری کے پہلوں کی نشاندہی کی۔

متعلقہ عنوان :