سعودی وزیرخارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نیویارک میں ملاقات، انسانی بحرانوں اور علاقائی تنازعات بارے تبادلہ خیال

اتوار 28 ستمبر 2025 08:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےنیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر فوکس کیا گیا۔تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کثیر الجہتی ایکشن کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔انہوں نے انسانی بحرانوں اور علاقائی تنازعات سے نمنٹے کےلیے بین الاقوامی میکانزم کے ساتھ اقوام متحدہ کے کرادار کو ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر بڑھا نے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔