میکسیکو میں ٹرین اور بس کے مابین تصادم، 5 افراد ہلاک

اتوار 28 ستمبر 2025 11:10

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) میکسیکو کے علاقے کومونفورٹ میں ایک مسافر بس اور ٹرین کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق کومونفورٹ سول پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق حادثے میں چار خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہو گیا ، جن کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی۔حادثہ لا نوپالیرا نامی علاقے میں ریلوے کراسنگ پر پیش آیا، جہاں ٹرین نے بس کو ٹکر مارنے کے بعد کئی میٹر تک گھسیٹا۔حادثے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور طبی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔