ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کی امید برقرار ہے، امریکا

اتوار 28 ستمبر 2025 11:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کی امید ابھی باقی ہے اور سفارتکاری اب بھی ایک ممکنہ اور مؤثر راستہ ہے۔

(جاری ہے)

اے پی کے مطابق یہ بات انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ سفارتکاری اب بھی ایک آپشن ہے اور یہی معاہدہ ایرانی عوام اور دنیا کے لیے بہترین نتیجہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ ایران سنجیدگی کے ساتھ براہ راست بات چیت پر آمادگی ظاہر کرے۔