دکانداروں نے سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے کے باوجود سبزیاں ،پھل من مانے نرخوں پر فروخت کئے

آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول 75کی بجائے 100،ٹماٹر درجہ اول 150کی بجائی240سی260روپے کلو فروخت کئے گئے لہسن ،ادرک ،میتھی،بینگن،بند گوبھی،پھول گوبھیبھی مقرر قیمتوں سے زائد قیمتوں پر فروخت ہوئے،خریداروںکی تکرار بے سود

اتوار 28 ستمبر 2025 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)اوپن مارکیٹوں میں سبزیوںاور پھلوں کی گراں فروشی گزشتہ رو ز بھی اپنے عروج پر رہی ، دکانداروں نے سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے کے باوجود سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت کئے ،خریداری کا گراں فروشوں پر احتجاج اور تکرار بے سود رہے۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت75روپے کلو مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر دکانداروں نے 100روپے کلو فروخت جاری رکھی، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم70کی بجائی80،آلو کچا چھلکا نیا درجہ سوم60روپے کی بجائی70، پیاز درجہ اول80روپے کی بجائے 100، پیاز درجہ دوم70کی بجائی80، پیاز درجہ سوم 60کی بجائی70،ٹماٹر درجہ اول 150کی بجائی240سی260،ٹماٹر درجہ دوم140کی بجائی180سی200، ٹماٹر درجہ سوم120کی بجائی150سی160،لہسن دیسی نیا 210کی بجائی300سی320،لہسن ہرنائی290کی بجائی350سی360،ادرک تھائی لینڈ500کی بجائی800 سے 840،ادرک چائنہ450کی بجائے کی بجائی680سی700،کھیرا فارمی60کی بجائی80،میتھی260کی بجائی300،بینگن100کی بجائی140سی150،بند گوبھی105کی بجائی130سی140،پھول گوبھی165کی بجائی190سی200،شملہ مرچ210کی بجائی250سی260،بھنڈی150کی بجائی170سی180،شلجم100کی بجائی130سی140،اروی95کی بجائی130سی140،مٹر390کی بجائی440سی460،کریلا200کی بجائی260،سبز مرچ140کی بجائی170سی180،مولی45،لیموں چائنہ120کی بجائی150سی160،حلوہ کدو60کی بجائی80،ٹینڈے دیسی 220کی بجائی250سی260،گھیا کدو165کی بجائی180،گاجر دیسی110کی بجائی130،پالک فارمی60،ساگ60،گاجر چائنہ190روپے کی بجائی240،پھلیاں موٹی140کی بجائی160،پھلیاں باریک180کی بجائی200،گھیا توری140کی بجائی170سی180روپے کلو فروخت ہوا۔

(جاری ہے)

سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول315روپے کی بجائے 500سی550،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم180کی بجائی380سی400،سیب گاچہ درجہ اول325کی بجائی520سی580،سیب گاچہ درجہ دوم180کی بجائی380سی400،سیب سفید درجہ اول140کی بجائی200،کیلا درجہ اول درجن200کی بجائی300سی320،کیلا درجہ دوم 150کی بجائی200سی220،کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائی120،امرود215کی بجائی280سی300،انار دانے دار365کی بجائی500،انار قندھاری درجہ اول275کی بجائی330سی350،انار دیسی نیا330کی بجائی400،آڑو درجہ اول315کی بجائی450سی480،آم چونسہ لیٹ325کی بجائی400،آم رٹہ440کی بجائی500،جاپانی پھل150کی بجائی180سی200،پپیتا240کی بجائی280سی300،انگور سندر خانی380کی بجائی440سی460،انگور گولہ245کی بجائی320سی340،گرما180کی بجائی200،کھجور ایرانی510کی بجائی530جبکہ کھجور اصیل 470کی بجائی500روپے کلو فروخت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :