پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،علی امین کو ڈیڑھ سال سے گالیاں پڑ رہی ہیں

علی امین اور علیمہ خان کے درمیان پرانا معاملہ ہے، کچھ لوگ علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانا چاہتے، میٹنگز میں بھی علیمہ خان سخت رویہ رکھتی ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی شیرافضل مروت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 اکتوبر 2025 20:50

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،علی امین کو ڈیڑھ سال سے ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم اکتوبر 2025ء ) رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،علی امین کو ڈیڑھ سال سے گالیاں پڑ رہی ہیں،علی امین اور علیمہ خان کے درمیان پرانا معاملہ ہے۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے جو اب باتیں کیں میں کافی عرصے سے کررہا ہوں، پی ٹی آئی میں اپریل 2024 میں تقسیم شروع ہوگئی تھی۔

علیمہ خان کو اندیشہ تھا کہ پی ٹی آئی پر بشریٰ بی بی کا قبضہ ہوجائے گا ، علیمہ خان نے ایک پارلیمنٹرین کوگھر کھانے پر بلایامیں بھی شریک تھا ، اسٹیبلشمنٹ کی خواہش تھی کہ علیمہ خان کو سپورٹ ملے، کیونکہ دو تین لوگ ایسے تھے تو ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے چھ ماہ سے صرف علی امین کو بانی سے ملاقات کا موقع نہیں ملا بلکہ کسی لیڈر کو بھی موقع نہیں ملا۔

پچھلے ایک سال میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر حکمرانی علیمہ خان کی تھی، جو نام علیمہ خان ملاقات کیلئے دیتی ان کو ہی ملاقات کی اجازت ملتی تھی۔ جنید اکبر کو بغض علی امین میں لایا گیا۔ کچھ لوگ چاہتے تھے کہ علی امین کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا جائے، خیبرپختونخواکابینہ نے مزید لوگوں کو ہٹایا جائے گا، علی امین اور علیمہ خان کے درمیان پرانا معاملہ ہے، پہلے سے چل رہا ہے، جنید اکبر اور عاطف خان بھی علیمہ خان سے نالاں ہیں۔

میٹنگز میں علیمہ خان سخت رویہ رکھتی ہیں۔علی امین کو ڈیڑھ سال سے گالیاں پڑ رہی ہیں، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے، جنید اکبر سے تین بار علیمہ خان نے استعفا بھی طلب کیا۔ یہ بات جنید اکبر بھی بتاسکتے، جنید اکبر نے اپنا استعفا بیرسٹر گوہر کے حوالے بھی کیا تھا۔