فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 135ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا

بدھ 1 اکتوبر 2025 19:56

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 135ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے جولائی سے ستمبر تک 3020 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کرنے تھے لیکن صرف 2885 ارب روپے اکٹھے ہو سکے، مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ٹیکس ریونیو کا مجموعی شارٹ فال195ارب روپے تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں 1230ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کیا گیا، رواں مالی سال سہ ماہی میں ایف بی آر نے 2885 ارب روپے ریونیو اکھٹا کیا جبکہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کا ریونیو کا ٹارگٹ 3020 ارب روپے تھا۔ذرائع نے بتایا کہ حتمی اعداد و شمار کے بعد ٹیکس ریونیو میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی ا?ر کو 30 ستمبر تک 40لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو ئے۔