سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کارروائیوں میں 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد، ہلاک دہشتگرد متعدد تخریبی کاروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 اکتوبر 2025 19:44

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کارروائیوں میں 13 دہشتگردوں کو جہنم ..
راولپنڈی( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم اکتوبر 2025ء ) پاک فوج کا ملک بھر میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کارروائیوں میں 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ اسی طرح کچھ خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد تخریبی کاروائیوں میں ملوث رہے تھے۔