صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی کی ضلع کیچ کے شہید بینظیر بھٹو سکالرشپ پروگرام 2025 کے تحت منتخب ہونے والے 10 ذہین طلبہ کو مبارکباد

اتوار 28 ستمبر 2025 13:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے ضلع کیچ کے شہید بینظیر بھٹو سکالرشپ پروگرام 2025 کے تحت منتخب ہونے والے تمام 10 ذہین طلبہ کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ یہ ایک فخر کا لمحہ ہے کہ میٹرک امتحانات میں کامیاب ہونے والے 10 طلبہ میں سے 8 پوزیشن ہولڈرز ان کے حلقے کے سرکاری سکولوں سے پڑھے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ان ہونہار طلبہ کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی قابلِ تحسین ہے، جبکہ ان کے والدین اور اساتذہ بھی خراجِ تحسین اور داد کے مستحق ہیں جن کی رہنمائی اور محنت سے یہ شاندار کامیابی ممکن ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :