پابندیوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ کی ایران کو براہ راست مذاکرات کی دعوت

ایران کو فوری طور پر امریکہ کے ساتھ نیک نیتی پر مبنی مذاکرات پر آمادہ ہونا چاہیے،گفتگو

اتوار 28 ستمبر 2025 13:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے کے بعد امریکہ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی ۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کو فوری طور پر امریکہ کے ساتھ نیک نیتی پر مبنی مذاکرات پر آمادہ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ سفارت کاری اب بھی ایک راستہ ہے اور کسی معاہدے تک پہنچنا ایرانی عوام اور دنیا کے لیے بہترین نتیجہ ہوگا۔ ان کے مطابق یہ اسی وقت ممکن ہے جب ایران سنجیدگی کے ساتھ اور بغیر وقت ضائع کیے مذاکرات پر تیار ہو۔ انہوں نے دیگر ممالک سے بھی کہا کہ وہ فوری طور پر ایران کے خلاف پابندیوں پر عمل درآمد کریں۔