فلسطینی اتھارٹی کے مالی استحکام کے لیے ہنگامی بین الاقوامی اتحاد کے قیام کا خیرمقدم

اتوار 28 ستمبر 2025 14:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)رابطہ عالم اسلامی نے فلسطینی اتھارٹی کے مالی استحکام کے لیے ہنگامی بین الاقوامی اتحاد کے قیام کو سراہا ہے جس کا آغاز سعودی عرب اور اس کے شراکت دارملکوں بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ناروے، سلووینیا،سپین، سوئٹزرلینڈ، اور برطانیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس اعتماد اور امید کا اظہارکیا یہ اتحاد امن عمل کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے اپنے اہداف حاصل کرے گا۔