قومی اسمبلی کا اجلاس (آج ) پیر کی شام 5 بجے ، سینیٹ کا اجلاس منگل کی سہ پہر 4 بجے ہوگا

اتوار 28 ستمبر 2025 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) قومی اسمبلی کا اجلاس (آج ) پیر کی شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس منگل کی سہ پہر 4 بجے ہوگا۔ اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔قومی اسمبلی کی پریس گیلری کی کوریج کرنے والے صحافی حضرات کے بجٹ اجلاس کے لیے جاری کردہ پی وی سی پریس گیلری کارڈ موجودہ اجلاس کیلئے کارآمد ہونگے۔ علاوہ ازیں سینیٹ کا اجلاس 30ستمبر بروز منگل سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں قانون سازی سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔