چین نے دنیا کا سب سے طویل پل ٹریفک کے لیے کھول دیا

اتوار 28 ستمبر 2025 16:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) چین کے جنوب مغربی صوبہ گویژو میں دنیا کا سب سے طویل پل اتوار کی صبح ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جس سے ایک گہری وادی کے پار سفر کا وقت دو گھنٹے سے کم ہو کر صرف دو منٹ رہ گیا، اور اس پل کی تعمیر میں تین سال لگے۔چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق، ہواجیانگ گہری وادی کا یہ پل صوبہ گویژو میں پہاڑی علاقے میں بیبان دریا سے 625 میٹر بلند ہے، اور سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ پل کے مقابلے میں تقریباً نو گنا طویل ہے۔

گویژو صوبے کے حکام کے مطابق، اس منصوبے کی مرکزی لمبائی 1420 میٹر ہے اور یہ دنیا میں پہاڑی علاقے میں طویل فاصلے کے اسٹیل ہینگ برج والے سب سے طویل معلق پل کے طور پر سامنے آیا ہے۔یہ 2890 میٹر طویل ڈھانچہ ہواجیانگ گہری وادی کے اوپر پھیلا ہوا ہے، جسے'''زمین کا دراڑ'' کہا جاتا ہے، اور یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے انفراسٹرکچر نیٹ ورک میں تازہ ترین اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ پل، جسے پہلے دنیا کا سب سے طویل پل ہونے کا اعزاز حاصل تھا اور جو بیبان دریا کے اوپر پھیلا ہوا ہے، ہواجیانگ گہری وادی کے پل سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ پل، جس نے 2016 میں افتتاح پایا تھا اور سابقہ ریکارڈ رکھتا تھا، زمین کی سطح سے پل کی سطح تک عمودی بلندی 565 اعشاریہ 4 میٹر ہے۔چین کی کم ترقی یافتہ صوبوں میں شامل علاقے گویژو نے گذشتہ برسوں میں اپنے پہاڑی علاقے میں 30 ہزار سے زائد پل تعمیر کیے، جن میں دنیا کے تین سب سے طویل پل شامل ہیں۔ یہ صوبہ دنیا کے سب سے طویل 100 پلوں میں سے تقریباً نصف کا مرکز شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :