صوبہ سندھ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اتوار 28 ستمبر 2025 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکوپاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، مٹھی اور سجاول میں بعض مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے جبکہ صوبے میں بنیادی طور پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :