وہاڑی ۔انسداد ڈینگی اجلاس، ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس

اتوار 28 ستمبر 2025 17:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اینڈرائیڈ یوزرز کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ اہداف سے کم کارکردگی کی ہر میٹنگ میں نشاندہی کی جائے، بار بار ناقص کارکردگی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مچھر کی افزائش نسل روکنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر مقدمات درج کر کے مقامات کو سربمہر کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ آؤٹ ڈور اور ہاؤس کیپنگ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے، لاروا رپورٹ لازمی کی جائے اور ڈینگی مریض آنے کی صورت میں ایس او پیز کے مطابق فوری ریسپانس اور علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں، قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس، سروس اسٹیشنز اور زیر تعمیر عمارتوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ماہا سعید، فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن ذکیہ طارق اور دیگر افسران نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :