ملتان پولیس کی بروقت کارروائی، لاپتہ بچی بازیاب

اتوار 28 ستمبر 2025 18:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی اقصیٰ بتول کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ لوہاری گیٹ پولیس حرکت میں آئی اور فوری طور پر تلاش کا آغاز کیا۔ ایس ایچ او تنویر اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور کوشش کرتے ہوئے مختصر وقت میں بچی کو تلاش کیا اور بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔بچی کے ورثاء نے پولیس کی تیز اور مؤثر کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا، پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :