
غیر ملکی شہریوں وسی پیک منصوبوں کے تحفظ میں ایس پی یو کا کردار مثالی ہے، آئی جی پنجاب
اتوار 28 ستمبر 2025 18:10
(جاری ہے)
دورے کے دوران ڈی آئی جی ایس پی یو نے آئی جی پنجاب کو یونٹ کے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹمز پر بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب نے ریجنل سطح پر ایس پی یو کی تنظیم نو کے لیے سفارشات پر مبنی لاز ڈرافٹ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے ایس پی یو اہلکاروں کے لیے سروس سٹرکچر اور پروموشن روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس پی یو میں مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد اہلکار ضلعی پولیس میں شامل ہو سکیں گے اور بعد ازاں اپنے سروس کیریئر میں اگلے عہدوں پر ترقی کے اہل بھی ہوں گے۔آئی جی نے ایس پی یو کے لدھیکی میں زیر تعمیر ہیڈکوارٹر کو جلد مکمل کرنے، ہیڈکوارٹرز مناواں میں ورک اسٹیشنز، واش رومز، دفاتر اور بیرکس کی تعمیر و مرمت سمیت جدید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آپریشنز روم میں جدید وہیکل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی نقل و حرکت اور سکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی یو کے آپریشنل و سکیورٹی امور میں فورس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو محفوظ ترین ماحول فراہم کر رہا ہے، سی پیک ودیگر قومی منصوبوں کے تحفظ میں ایس پی یو کا کردار مثالی ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، اسلام آباد اورلاہورایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس منصوبے کا ڈیزائن مکمل
-
اچھا وقت آنے والا ہے ایک عام آدمی کی زندگی بدلنے کے دن جلد آئیں گے، گورنرسندھ
-
سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
-
پنجاب کے وسائل ، خزانے اورپانی پرپہلے پنجاب ، پھرکسی اورکا حق ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
-
لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار
-
لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ
-
کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن
-
کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.