ٹ* پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں بھرتیوں کا اعلان، سو سے زائد آسامیاں

مختلف عہدوں پر بھرتیوں کے لیے اہلیت، قابلیت اور عمر کی شرائط تفصیلی اشتہار میں جاری کی جائیں گی امیدواروں کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیںپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا 26 ستمبر کو بھرتیوں کا اعلان

اتوار 28 ستمبر 2025 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے 26 ستمبر 2025 کو مختلف شعبوں میں بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ ادارے کے مطابق 100 سے زائد آسامیوں پر امیدوار بھرتی کیے جائیں گے، جن کے لیے درخواست جمع کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرز کی 18 نشستیں رکھی گئی ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ روپے 196,250 مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے 26 آسامیاں ہیں جن کی تنخواہ روپے 131,250 مقرر کی گئی ہے۔ آفیسرز (پروگرامز) کے لیے 40 نشستیں رکھی گئی ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ روپے 93,750 ہوگی۔مزید برآں، انگریزی، ریاضی، سائنس اور اردو کے مضامین کے لیے سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی 8 آسامیاں مختص ہیں جبکہ نیٹ ورک سپورٹ انجینئرز، ایگزیکٹو اسسٹنٹس اور ڈرائیورز کے لیے بھی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرائیورز کے لیے 10 نشستوں پر ماہانہ تنخواہ روپے 57,500 رکھی گئی ہے۔امیدواروں کی اہلیت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کی عمر 33 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ تعلیمی قابلیت اور تجربے سے متعلق مکمل شرائط جلد جاری کیے جانے والے تفصیلی اشتہار میں شامل ہوں گی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں آفیشل ویب سائٹ پر جمع کروائیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :