غ*ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو میں مریض کو سہولیات نہ ملنے پر ایم ایس کا نوٹس

اتوار 28 ستمبر 2025 18:30

ةکوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو میں گزشتہ روز آنے والے مریض کو بروقت طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اصغر مری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹر اصغر مری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کوہلو میں ڈاکٹر ہموقت حاضر رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر طبی عملے کی غفلت کے باعث مریض اور ان کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت اور ان کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے والے عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :