Live Updates

کبیر والا،یو این رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے وفد کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین کے مسائل سنے

اتوار 28 ستمبر 2025 19:05

کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)اقوامِ متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور ’اوچا‘ کے وفد کبیر والا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ہیڈ یو این اوچا گفت چتورا نے چک 6 - ڈی میں متاثرین کے مسائل براہ راست سنے۔اس موقع پر سیلاب متاثرین نے کہا کہ رہائش، خوراک، پانی اور صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔عالمی ادارے کے نائب سربراہ نے کہا کہ صحت، صاف پانی، سینیٹیشن اور لائیو اسٹاک میں مدد یقینی بنائیں گے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :