ٴْشاہ کمال دربار پر ناجائز قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن ، کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار

واگزار کرائے گئے پانچ کنال پر زائرین کیلئے لنگر خانے ،نعت خوانی ہال، تدریس کیلئے بھی ایک علیحدہ حصہ بنایا جائے گا

اتوار 28 ستمبر 2025 20:30

ٴْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) سیکرٹری اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری کی سربراہی میں شاہ کمال دربار پر ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے مالیت کی پانچ کنال زمین واگزار کرا لی گئی۔ گرینڈ آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے بھی کابضین کے خلاف اپریشن کی نگرانی کی۔ واگزار کرائی گئی پانچ کنال پر شاہ کمال دربار کی توسیع اور اور خوبصورتی کے لیے تعمیرات کی جائیں گی۔

پچاس سال سے شاہ کمال دربار کی پانچ کنال اراضی پر لوگوں نے حجرے جھونپڑے اور پارکنگ سٹینڈ بنائے ہوئے تھے جہاں پر منشیات کی فروخت جیسیجرائم بھی قابل ذکر تھے، یہ آپریشن لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ہوا۔ لاہور ہائی کورٹ میں مشتاق خان نے رٹ پیٹیشن دائر کی تھی کہ بابا شاہ کمال دربار کی پانچ کنال اراضی پر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے آنے والے زائرین کو پریشانی کا سامنا ہے اور محکمہ اوقاف کی طرف سے دربار کی توسیع کے لئے بنائے گئے کروڑوں روپے کے پروجیکٹ بھی تاحال شروع نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور خود بھی موقع کی نگرانی کی۔ محکمہ اوقاف کے اہلکاروں اور مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے ناجائز قابضین کے خلاف اپریشن کیا ۔ سیکریٹری اوقاف نے بتایا کہ بابا شاہ کمال کی تزین و آرائش اور توسیع کے لیے پنجاب حکومت نے خصوصی کرانٹ مختص کی ہے اور بابا شاہ کمال دربار کی بہت جلد تزین و آرائش شروع کر دی جائے گی اور واگزار کرائے گئے پانچ کنال پر زائرین کے لیے لنگر خانے، نعت خوانی ہال اور تدریس کے لیے بھی ایک علیحدہ سے حصہ بنایا جائے گا، اور پارکنگ کا ایک علیحدہ سے نظام بنایا جائے گا، زمین ناجائز قابضین سے واگزار ہونے پر اہل علاقہ نے سکھ کا سائنس لیا اور گورنمنٹ آف پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :