پشاور تھانہ خان رازق شہید پولیس کی کامیاب کارروائی، اندرون شہر قمار بازی میں ملوث ملزمان گرفتار

اتوار 28 ستمبر 2025 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) پشاور، خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید ریاض آفریدی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران اندرون شہر خانم مارکیٹ میں قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملوث 10 ملزمان سید ممتاز، ظاہر اللہ، محمد اصف، محمد اللہ، حیدر علی، اسد علی، عمر حیات، شاہد خان اور نعیم کو گرفتار کرلیا گیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے قبضے سے قمار بازی کی داؤ پر لگی رقم ہزاروں روپے، آلات قمار بازی بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔