ایف ایس سی کے امتحانات میں سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں انجمن اسلامیہ نے (کل )اسلامیہ گرلز کالج میں تعطیل کا اعلان کردیا

پیر 29 ستمبر 2025 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق ایف اے / ایف ایس سی کے امتحانات میں سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں انجمن اسلامیہ نے 29 ستمبر بروز سوموار اسلامیہ گرلز کالج کوئٹہ میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، پرنسپل اسلامیہ گرلز کالج کے مطابق کالج نے اپنی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال 2025 کے انٹر میڈیٹ امتحانات میں بھی 100 فیصد نتائج دکھائے ، جو ادارے کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہیں، انٹر میڈیٹ امتحانات میں ادارے کی نمایاں پوزیشن کی خوشی میں ایک روزہ چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :