
سعودی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں خطاب، فلسطین کی حمایت کا اعادہ
پیر 29 ستمبر 2025 08:40
(جاری ہے)
شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کے فلسطینی مسئلے پر مستقل اور واضح موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ اس مسئلے کا منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین اور شرعی جواز سے ہٹ کر اس مسئلے کو برتنا ہی تشدد کے تسلسل اور مصائب کے بڑھنے کا باعث بنا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’بین الاقوامی برادری کی اسرائیلی جارحیت اور خلاف ورزیوں کو روکنے میں ناکامی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کو متزلزل کرے گی اور سنگین نتائج کی راہ ہموار کرے گی جن میں جنگی جرائم اور نسل کشی میں اضافہ بھی شامل ہے۔انہوں نے فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے ناروے اور یورپی یونین کے ساتھ مل کر ’بین الاقوامی اتحاد برائے دو ریاستی حل‘ کے آغاز میں پیش قدمی کی اور فرانس کے ساتھ مل کر فلسطینی مسئلے کے پُرامن حل اور دو ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت کی۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک واضح راستہ ہے جو قبضے اور تنازع کے خاتمے کی طرف لے کر جاتا ہے۔انہوں نے اُن ممالک کی تعریف کی جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا اور فلسطینی اتھارٹی کی اہم اصلاحات کی کوششوں کو سراہا جو عالمی برادری سے مزید تعاون اور مدد کی مستحق ہیں۔اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے ایٹمی پھیلاؤ اور خطے میں اسلحے کی دوڑ روکنے کے نظام کی پابندی پر زور دیا اور بحیرہ احمر، خلیجِ عدن اور آبی گزرگاہوں میں سلامتی، جہاز رانی اور آزادی کے تحفظ کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
معاہدہ نہ ہوا تو ایسی قیامت برپا ہو گی جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی
-
جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران
-
ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر
-
امریکا میں شٹ ڈائون سے ہلچل، ناسا کے 15 ہزارملازم فارغ
-
’’ہم راہول گاندھی کے سینے میں گولی ماریں گے‘‘ بی جے پی ترجمان کی لائیو ٹی وی شو کے دوران دھمکی
-
میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
-
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک
-
سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.