
مشی گن میں مسلح شخص کی چرچ پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر ہوئی جو فوج کا سابق اہلکار ہے.پولیس حکام
میاں محمد ندیم
پیر 29 ستمبر 2025
14:29

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر دو اموات کی تصدیق ہوئی تھی تاہم آگ بجھانے کے بعد ملبے سے مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ تلاش کا عمل جاری ہے زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے پولیس نے حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر کی ہے جو مقامی رہائشی اور فوج کا سابق اہلکار تھا. قریبی علاقے برٹن میں مشتبہ شخص کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود تھے ایف بی آئی نے اس واقعے کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں اور خصوصی ایجنٹ روبن کولمین نے اسے ”ٹارگٹڈ وائلنس“ قرار دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت چرچ میں سینکڑوں افراد موجود تھے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے. چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس جس کے سربراہ ایک روز قبل 101 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے نے اس حملے کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہیں امن، دعا اور یکجہتی کی جگہ ہوتی ہیں ہم سب کے لیے دعاگو ہیں. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ میں عیسائیوں پر ایک اور حملہ ہے انہوں نے اسے ملک میں پھیلتی ہوئی ”تشدد کی وبا“ کا حصہ قرار دیا اور زور دیا کہ اس وبا کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے. واضح رہے کہ امریکہ میں اس واقعے سے قبل بھی کئی بڑے مسلح حملے سامنے آ چکے ہیں جن میں ریاست منی سوٹا کے ایک کیتھولک چرچ اور سکول پر فائرنگ شامل ہے جہاں دو بچے ہلاک ہوئے تھے حالیہ پرتشدد واقعات نے امریکی معاشرے میں گہری سیاسی تقسیم کو مزید بڑھا دیا ہے.
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان کے زیر حراست امریکی شہری کو رہا کر دیا گیا
-
مشی گن میں مسلح شخص کی چرچ پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
-
بھارت، منی پور میں بھارتی پرچم نذرآتش، کشیدگی میں اضافہ
-
اقوام متحدہ نے دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں، ایران کا سخت جواب کا اعلان
-
ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوسوں میں سے ایک کو پھانسی دے دی
-
کولمبین صدر نے دنیا بھر سے مشترکہ فوج بنانے کی اپیل کردی
-
کینیڈا میں پارلیمنٹ ہل پرسالانہ کرکٹ ایڈووکیسی ڈے کا انعقاد
-
ٹویوٹا موٹرز کی عالمی فروخت میں مسلسل آٹھویں ماہ اضافہ
-
اقوام متحدہ کی طرف سے مختلف پابندیاں دوبارہ عائد، ایران نے سخت ردعمل کی وارننگ دے دی
-
اماراتی عدالت کا بنا اجازت کے گاڑی چلانے والے غیر ملکی کو ملک بدر کرنے کا حکم
-
غزہ میں جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد طے پانے والا ہے‘ٹرمپ کا دعوی
-
اقوامِ متحدہ کی 80 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ کے تقرر کے مطالبات میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.