جوا ایپ تشہیر کیس، یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ملتوی

پیر 29 ستمبر 2025 12:48

جوا ایپ تشہیر کیس، یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمہ میں یو ٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد نے سوموار کو کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں این سی سی آئی اے کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔این سی سی آئی اے حکام نے عدالت سے مہلت مانگی جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ جمع کرایا جائے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جانب سے وکیل عثمان مشتاق پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :