غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 40فلسطینی شہید

جبری غذائی قلت سے ڈھائی ماہ کے نومولود سمیت 2 بچے دم توڑ گئے

پیر 29 ستمبر 2025 13:55

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے علاقے النصیرات میں اسرائیلی افواج نے بیگھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کردی جس میں متعدد فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 140 اسرائیلی حملوں میں 40 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ سٹی میں انفرااسٹرکچر، عمارتوں اور مکانات کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔غزہ کے جنوب میں خان یونس کے قصبے میں جبری غذائی قلت سے ڈھائی ماہ کے بچے سمیت 2 بچے دم توڑ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :