لبنان میں حزب اللہ کو بطور سیاسی جماعت قانونی حیثیت حاصل ہے، امریکہ

حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے کے لیے راضی کرنا لبنان کی حکومت کا کام ہے،تھامس براک

پیر 29 ستمبر 2025 14:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کو بطور سیاسی جماعت ایک قانونی حیثیت حاصل ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق مشرق وسطی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اور ترکیہ میں امریکی سفیر تھامس براک نے کہا کہ حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے کے لیے راضی کرنا لبنان کی حکومت کا کام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے امریکی حکومت کسی پر دبا ڈالنے کے حق میں نہیں ہے۔اد دلاتے چلیں حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی لبنانی حکومت کی خواہش کو مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :