شجرکاری اور موسمی پھولوں کی سجاوٹ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی، ڈی جی

پیر 29 ستمبر 2025 16:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا ہے کہ پودوں اوردرختوں کی شجرکاری ماحول کوآلودگی سے پاک رکھنے کے ساتھ ساتھ شہرکی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرے گی۔گرین بیلٹس،کھلی جگہوں اور پارکوں میں شجرکاری کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرسری کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے موسمی پھولوں کی پنیریوں اور پودوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ شہر میں موسمی پھولوں کی سجاوٹ کے لیے بھرپور تیاری کی جائے اور مناسب موسم کے آغاز پرگرین بیلٹس اورپارکوں کو پھولوں سے آراستہ کیا جائے۔ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ ادارہ شہریوں کو سرسبزاورخوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور اس حوالے سے جاری اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :