Live Updates

بھارت نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لے کر بین الاقومی انتہا پسندی کا مظاہرہ کیا،ڈاکٹرعشرت العباد خان

پیر 29 ستمبر 2025 18:23

بھارت نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لے کر بین الاقومی انتہا پسندی کا مظاہرہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کھیل میں جارحیت کرکے اور ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے نہ لے کر بین الاقومی انتہا پسندی کا مظاہرہ کیا۔بھارت میں ہندو توا اور انتہا پسندوں سے اقلیتوں سمیت نچلی ذات کے ہندو بھی محفوظ نہیں۔

پاکستان اعتدال پسند ملک ہے۔ہماری قومی یکجہتی سے خوفزدہ بھارت جان لے قوم اپنی افواج اور سپاہ سالار فیلڈ مارشل کے ساتھ کھڑی ہے۔ میلی آنکھ دے دیکھا تو نشان عبرت بنا دیں گے۔ انہوں نے یہ بات ایڈوائزری کونسل اور مرکزی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میری پہچان پاکستان ایک وطن پرستوں کی نہ ختم ہونے والی تحریک ہے اور میرے ساتھی تیار رہیں ہم ملک کی معیشت کی ترقی کا ایندھن اور نوجوانوں میں امید کی کرن ہیں۔

(جاری ہے)

ساتھی ہر ملک دشمن پر نظر رکھیں۔ انہوں نے 30ستمبر 1988کو حیدر آباد میں ہونے والے واقعات قتل و غارت گری کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پورے ملک میں ساننحات میں ملوث دہشت گردوں اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے شہید مہاجر شہدا کے لئے دعائے مغفرت کی۔ جبکہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تمام شہید جوانوں اور عوام کے لئے بھی دعائے مغفرت کی ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات