پہاڑی پورہ پولیس کی کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دی

پیر 29 ستمبر 2025 16:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) پہاڑی پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،پشاور رنگ روڈ جلسہ کے دوران کوہاٹ کے رہائشی بلال احمد کی چوری شدہ موٹر سائیکل کو تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے کارروائی کے دوران برآمد کرلیا۔

قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد موٹر سائیکل کو تھانہ پہاڑی پورہ میں اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہریوں کو یقین دلاتی ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ان کے مسائل کے بروقت حل کیلئے پشاور پولیس ہر دم چوکس اور سرگرم عمل ہے۔