بن قاسم پولیس کی کارروائی،گٹکا ماوا فروشی میں ملوث2 ملزمان گرفتار

پیر 29 ستمبر 2025 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) کراچی پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدارمیں گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد علی اور سلیم شامل ہیں۔گرفتار ملزمان بن قاسم کے علاقے گٹکا ماوا فروخت کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :