گلوکار جمال اکبر کے بھائی جلال اکبر کا انتقال،ایف پی سی سی آئی، کے سی سی آئی کا اظہارِ تعزیت

پیر 29 ستمبر 2025 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) برطانیہ میں مقیم گلوکار جمال اکبر کے بڑے بھائی بلڈر جلال اکبر گذشتہ روز کراچی میں انتقال کرگئے جنہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی اور کاروباری افراد اور عمائدین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل عابدی، جی ایم پی ٹی وی امجد شاہ، رفعت اللہ میمن، روٹری کلب کراچی کے نسیم شاہ، محمد وسیم، لبنیٰ مدثر، صائمہ احدم، نیر سلطانہ، الماس ، انیتا خان، فرخ نجم، قرة العین، سلیم خان، خالدہ خان، حاجی لیاقت شیخ، مسکان، سبین کنول، شمیم سیف، طیبہ نور، سعدیہ عمران، ذیشان طارق، حنا ازل ، ثمینہ ،ا ٓفاق احمد ایف پی سی سی آئی ، کے سی سی آئی، کاٹی، فروٹ اینڈ سبزی ایسوسی ایشن کے صدر آغا قدیم، عظیم خان و دیگر نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔