×میڈم فرح عظیم شاہ کو صوبائی خواتین ونگ کے صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمد سلیم

پیر 29 ستمبر 2025 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء محمد سلیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں رکن صوبائی اسمبلی و نڈر بے باک مخلص لیڈر میڈم فرح عظیم شاہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے بلامقابلہ صوبائی خواتین ونگ کے صدر منتخب ہونے پر دلی کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈم فرح عظیم شاہ ایک غریب پرور مدبر سیاستدان ہے وہ ہمیشہ بلوچستان اور بلوچ قوم خصوصاً نوجوانوں کے فلاح و بہبود اور بلوچستان میں خواتین کے حقوق کیلئے کھل کر ہر فارم پر آواز بلند کی ہے موصوفہ بلوچستان اسمبلی میں بھی بلوچ قوم کے توانا آواز بن کر بلوچستان کے محرومیوں کے خاتمے اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنے موثر کردار ادا کردی ہے میڈم فرح عظیم شاہ بطور خواتین ونگ کی صوبائی وہ بلوچستان عوام پارٹی کو بلوچستان میں مزید منظم و فعال کرنے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے قائدین کے پیغام کو لیکر گھر گھر پہنچا کر بلوچستان کے عوام کو بلوچستان عوامی پارٹی کی جھنڈے تلے متحد کرکے بلوچستان کے عوام حقوق کا جنگ جہموری و سیاسی انداز میں لڑیں گی وہ دن دور نہیں بلوچستان عوامی پارٹی تمام عوام کے منظم و مربوط جماعت بن جائیگی آخر میں انہوں نے مرکزی صدر نوابزادہ خالد خان مگسی سیکریٹری جنرل منظور احمد کاکڑ صوبائی صدر سردار صالح محمد بھوتانی ودیگر اراکین صوبائی و مرکزی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں سے یہ مزید امیدیں و توقعات وابستہ ھیکہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کو اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے منظم و فعال کرینگی