ڈپٹی کمشنر کیچ کا یکم سے 3 اکتوبر تک منعقد ہونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریاں

پیر 29 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے یکم سے 3 اکتوبر تک منعقد ہونے والے کیچ کلچرل فیسٹیول کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سنٹر کا دورہ کیا، جہاں فیسٹیول سے متعلق انتظامات تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کو فیسٹیول کمیٹی کے سیکرٹری التاز سخی اور حافظ صلاح الدین سلفی نے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی اور فیسٹیول کے شیڈول، پروگرامز اور مختلف تقریبات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ٹین روزہ کیچ کلچرل فیسٹیول میں ادبی محافل، مشاعرے، مقامی اور ملکی نامور شعرا و ادبا کی شرکت، بلوچی زبان و ادب کی نایاب کتب کی نمائش اور مکالماتی سیشنز شامل ہوں گے۔

اسی طرح ثقافتی رنگوں سے مزین حصے میں بلوچی موسیقی، لوک رقص، دستکاری اور روایتی کھانوں کے اسٹالز سجائے جائیں گے جو خطے کی تہذیبی ورثے کی عکاسی کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ کیچ کلچرل فیسٹیول ضلع کی شناخت کو اجاگر کرنے، نوجوانوں کو مثبت تفریح فراہم کرنے اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا۔ انہوں نے کمیٹی کو ہدایت دی کہ انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ یہ میلہ تربت اور کیچ کے عوام کے لیے یادگار ثابت ہویہ فیسٹیول نہ صرف ادبی ذوق کو جلا بخشے گا بلکہ ثقافتی رنگوں سے بھرپور ماحول میں لوگوں کو اپنی روایات اور اقدار سے قریب کرے گا۔

متعلقہ عنوان :