ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کمیٹی کا اجلاس ، ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کے حوالے سے بریفنگ

پیر 29 ستمبر 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوافسران نے ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ نے کہاکہ افسران ڈسٹرکٹ واٹر بورڈ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کریں اور اس سلسلے میں میرٹ کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی نعمت خداوندی ہے عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس سلسلے میں اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ہم عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :