پاک فوج میں مختلف شعبوں میں پانچ ہزارخواتین بھرتی ہوچکی ہیں، گذشتہ تین سال میں 700 خواتین نے کمیشن حاصل کیا ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

پیر 29 ستمبر 2025 21:41

پاک فوج میں مختلف شعبوں میں پانچ ہزارخواتین بھرتی ہوچکی ہیں، گذشتہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر نے کہا ہے کہ پاک فوج میں مختلف شعبوں میں پانچ ہزار خواتین بھرتی ہو چکی ہیں، گذشتہ تین سال میں 700 خواتین نے کمیشن حاصل کیا، یہ میدان جنگ کے علاوہ ہر شعبہ میں قابل فخر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خواتین فوج میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، یہ میڈیکل کور اور ایڈمنسٹریشن، آئی ٹی، سپلائی، ایجوکیشن اور سگنل کورز میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، ہمیں ان کے کردار پر فخر ہے، میدان جنگ کے علاوہ کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں خواتین مردوں سے پیچھے ہوں۔