یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر کی زیر صدارت اجلاس،تعلیمی اور انتظامی ا مور کا جائزہ

پیر 29 ستمبر 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی صدارت میں وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام فیکلٹیز کے ڈین، رجسٹرار اور مختلف تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی امور، سیکورٹی معاملات، داخلہ بہار2026 اور آئندہ کے روڈمیپ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء نے تعلیمی اور انتظامی اصلاح کے لئے اہم اور قابل عمل تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے دوران وائس چانسلر نے شرکاء کو صوبائی محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور بلوچستان کی پبلک سیکٹر جامعات کے وائس چانسلرز کے درمیان ہونے والے حالیہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ داخلہ بہار 2026 کی حتمی تاریخ کو 31 اکتوبر 2025 تک بڑھا دیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ پروگراموں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے نصاب میں اصلاحات اور بہتری کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ مختلف مثبت سرگرمیوں اور فیصلہ سازی کے عمل میں طلبہ کی شمولیت اور شرکت کو فروغ دینے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور اس کے ذیلی اداروں بشمول اسٹوڈنٹ کلبز اور سوسائٹیز کو مزید فعال اور مستحکم بنایا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی شخصیت سازی، فکری ارتقاء اور مثبت معاشرتی کردار کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ طلبہ ذمہ دار اور پرامن شہری کے طور پر معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :