میوزیکل گروپ ’وِکڈ‘ آئندہ دسمبر میں سعودی عرب میں پرفارم کرے گا

منگل 30 ستمبر 2025 10:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) امریکی میوزیکل گروپ ’’وِکڈ‘‘ رواں سال دسمبر میں سعودی عرب میں پرفارم کرے گا۔ اردو نیوز کے مطابق ریاض کے رائل کمیشن اور براڈوے انٹرٹینمنٹ گروپ نے مل کر اعلان کیا ہے کہ یہ مقبول شو 3 سے 20 دسمبر تک ریاض میں پرفارم کرے گا۔اس سلسلے کا ایونٹ کنگ فہد کلچرل سینٹر میں ہوگا جہاں سے یہ مشہورمیوزیکل گروپ خلیج کے دورے کو شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

وِکِڈ کو دنیا کے سب سے کامیاب سٹیج میوزیکل شوز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ اس کی مختلفوڈیوز اور فن کے مظاہروں کو 25 ممالک کے 130 شہروں میں 65 ملین افراد نے دیکھا ہے۔نئی پیشکش میں 100 پرفارمینسز، عملے کے ارکان، اور سازندوں کا طائفہ شامل ہے۔اس کے علاوہ، 350 کاسٹیومیز اور وِکِڈ میوزیکل کے شہرتِ دوام حاصل کرنے والے نغمے ’ڈِیفائنگ گریوِٹی‘، ’پوپیولر‘ اور ’فار گُڈ‘ شامل ہیں۔