حسن ابدال ،تحصیل سطح پر ڈرائیونگ سکول کے قیام سے شہریوں کو ڈرائیونگ سیکھنے میں مدد ملے گی،ڈی پی او

منگل 30 ستمبر 2025 11:23

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے حسن ابدال میں ڈرائیونگ اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس ڈرائیونگ سکول کے قیام سے تحصیل حسن ابدال کے عوام کو قریب ترین مقام پر ڈرائیونگ سیکھنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سردار موارہن خان نے حسن ابدال میں ڈرائیونگ سکول کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحصیل کی سطح پر ڈرائیونگ اسکولز کے قیام سے شہریوں کو اپنے علاقے میں ہی ڈرائیونگ سیکھنے کی سہولت میسر ہوگی ۔

یہ اقدام نہ صرف شہریوں کے لیے ڈرائیونگ سیکھنے کو آسان بنائے گا بلکہ محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک نظم و ضبط اور سڑکوں پر سلامتی کو بھی فروغ دے گا، کیونکہ اس کے ذریعے ڈرائیورز کو باقاعدہ اور معیاری تربیت فراہم کی جائے گی ڈرائیونگ اسکول کے افتتاح کے بعد ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے سیف سٹی حسن ابدال اور زیر تعمیر تھانہ سٹی حسن ابدال کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد تھانہ سٹی حسن ابدال کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :