نوشہرو فیروز،فائرنگ کا واقعہ، 3 افراد جاں بحق

منگل 30 ستمبر 2025 11:23

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) کنڈیارو کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کنڈیارو کے قریب ڈاہری برادری کے دو فریقین کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دونوں فریقین عدالتی سماعت کے سلسلے میں جارہے تھے کہ راستے میں آمنا سامنا ہونے پر جھگڑا شروع ہوگیا جو مسلح تصادم میں بدل گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ضروری کارروائی اور طبی امداد کے لیے کنڈیارو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او کنڈیارو امداد جاگرانی کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ڈاہری اور راجپر برادری کے افراد شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی کے باعث مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔\378