یکطرفہ محبت بے وقوفی ہے،لڑکیاں شادی کے فیصلے میں والدین کی رائے کو نظر انداز نہ کریں،فرح سعدیہ

منگل 30 ستمبر 2025 17:33

یکطرفہ محبت بے وقوفی ہے،لڑکیاں شادی کے فیصلے میں والدین کی رائے کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)اداکارہ اور معروف اینکر فرح سعدیہ ڈائریکٹر اقبال حسین سے محبت اور پھر ناکام شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، نوجوان لڑکیوں کو مشورہ بھی دے ڈالا۔اپنے شائستہ و باوقار اندازِ میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والی باکمال اداکارہ فرح سعدیہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔

فرح کی پہلی محبت اداکار اور ڈائریکٹر اقبال حسین تھے اور ان سے اداکارہ نے شادی بھی کی۔ جوڑے کے دو بچے بھی ہی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔نجی ٹی وی پر حالیہ انٹرویو میں اداکارہ فرح نے معروف شاعر امجد اسلام امجد کی نظم ’’میرے چارہ گر‘‘پڑھی اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ فرح سعدیہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ شادی کے فیصلے میں والدین کی رائے کو نظر انداز نہ کریں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کسی رشتے سے خوش نہیں ہیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ اللہ کی طرف سے اشارہ ہے۔اداکارہ فرح نے مزید کہا محبت کی شادی بری نہیں لیکن لڑکے کو ضرور پرکھیں تاکہ یقین ہو کہ وہ سچا ہے یا نہیں۔فرح سعدیہ نے یکطرفہ محبت کوبے وقوفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محبت کا اصل مطلب عزت ہے اور اگر عزت کا جواب عزت سے نہ ملے تو یہ جذبات کی توہین ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان زندگی میں ایک سے زیادہ بار محبت کرسکتا ہے لیکن آج کے دور میں سچی محبت ایک بار ملنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :