ایما واٹسن اور ڈینیئل ریڈکلف کو معاف نہیں کروں گی، جے کے رولنگ

منگل 30 ستمبر 2025 16:56

ایما واٹسن اور ڈینیئل ریڈکلف کو معاف نہیں کروں گی، جے کے رولنگ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)ہیری پوٹر سیریز کی خالق اور مشہور مصنفہ جے کے رولنگ نے اپنی فلموں میں ہرمیون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکارہ ایما واٹسن کی جانب سے ایک پوڈکاسٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ رولنگ سے تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہیں۔ اس بیان پر جے کے رولنگ نے ردعمل دے دیا۔

جے کے رولنگ نے کہا کہ میں ایما واٹسن اور اپنے دوسرے اسٹار ڈینیئل ریڈکلف کو کبھی معاف نہیں کروں گی، کیونکہ ان کی نکتہ چینی کے بعد مجھے قتل، ریپ اور تشدد کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ 35 سالہ واٹسن اس بات سے بھی لاعلم ہیں کہ وہ کتنی بے خبر ہیں۔برطانوی مصنفہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا کہ ایما نے اپنی زندگی کی بیشتر جدوجہد دولت اور شہرت کے سائے میں نہیں دیکھی، میں نے غربت میں رہتے ہوئے وہ کتاب لکھی جس نے ایما کو شہرت دلائی۔

(جاری ہے)

اس لیے مجھے بخوبی احساس ہے کہ خواتین کے حقوق کی پامالی، جس میں ایما نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا ،عام خواتین اور لڑکیوں کے لیے کتنی تکلیف دہ ہے۔مصنفہ نے مزید کہا کہ ایما کو حق ہے کہ وہ مجھ سے اختلاف کریں اور اپنی رائے عوام کے سامنے رکھیں، لیکن مجھے بھی وہی حق حاصل ہے اور میں نے آخرکار اس کا استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔