Live Updates

یوزویندرچاہل کو دوسرے ماہ ہی دھوکا دیتے پکڑ لیا تھا، دھناشری کا انکشاف

منگل 30 ستمبر 2025 17:28

یوزویندرچاہل کو دوسرے ماہ ہی دھوکا دیتے پکڑ لیا تھا، دھناشری کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)بھارتی ڈانسر دھناشری ورما نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے دوسرے مہینے ہی یوزویندر چاہل کو دھوکا دیتے پکڑ لیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھناشری ورما اور کرکٹر یوزویندر چاہل کی شادی 2020 میں ہوئی، 2025 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔ایک شوکے دوران دھناشری ورما نے ایک سوال کے جواب میں چونکا دینے والا انکشاف کیا اور کہا کہ مجھے شادی کے دوسرے ماہ ہی یوزویندر چاہل کے دھوکے کا پتا چل گیا تھا۔

ان سے استفسار کیا گیا کہ انہیں کب لگا کہ یوزویندر چاہل کے ساتھ شادی نہیں چل سکتی ہے، اس پر بھارتی ڈانسر نے جواب دیا کہ پہلے ہی سال میں پتا چل گیا تھا، دوسرے ہی ماہ میں نے انہیں پکڑلیا تھا۔دھناشری ورما کے جواب پر سب حیرت زدہ ہوگئے، انہوں نے مزید کہا کہ میں جھوٹی باتوں پر صفائی نہیں دوں گی، الزام تراشیوں سے مجھے تکلیف ہوئی، اس کے باوجود میں ہمیشہ سابقہ شوہر کی عزت برقرار رکھوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ڈانسر نے طلاق کے بعد رقم مانگنے سے متعلقہ دعوئوں پر کہا کہ علیحدگی بہت جلدی میں اور باہمی رضا مندی سے ہوئی، اس لیے جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں، وہ غلط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین نے مجھے سکھایا ہے کہ صرف ان لوگوں کو وضاحت دو ،جو بہت اہم ہیں، باقی کو سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :