لاہورپولیس کرایہ داری ایکٹ پرعملدرآمد کیلئے سرگرم ، محفوظ معاشرے کی راہ ہموار

منگل 30 ستمبر 2025 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) لاہور پولیس کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سرگرم ِ عمل ہے جس سے ایک محفوظ معاشرے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2433ملزمان کوگرفتارکر کے شہر کے مختلف تھانوں میں1384مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کرایہ داروں کا پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کرایہ داروں اور نجی ملازمین کے کوائف کا اندراج لازم ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج کرایہ داروں اور نجی ملازمین کے اپنے مفاد میں ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے محفوظ معاشرے کے قیام کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مالکان و کرایہ دار پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں بروقت اندراج کروا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔