ننکانہ صاحب، ضلع کی ریونیو حدود میں فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد

منگل 30 ستمبر 2025 12:57

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)ماحول کو خراب کرنے والے اب ہو جائیں تیار ، ضلعی انتظامیہ دفعہ 144 نافذ کر دی، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر را نے سموگ کے خاتمہ یقینی بنانے کے لیے ضلع کی ریونیو حدود میں 30 یوم کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ نے ضلع کی ریونیو حدود میں فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، دھواں چھوڑتی گاڑیوں ، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں اور صنعتوں پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا جبکہ ٹھوس فضلہ ، ٹائر ، پلاسٹک ، پولی تھین بیگز ، ربڑ اور چمڑے کی اشیا وغیرہ کو جلانے پر بھی پابندی عائد، ڈی سی ننکانہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائے گی خلاف ورزیوں پر متعلقہ ادارے سخت ایکشن لیں گے ، سب کو جیل جانا ہوگا ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا مزید کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے انسانوں ، جانوروں اور پودوں کی زندگی کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں سموگ والے موسمی حالات پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں حکومت پنجاب سموگ کے ممکنہ اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔