پشین سٹاپ پر بم دھماکے میں سات افر اد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، کوئٹہ پولیس

منگل 30 ستمبر 2025 14:33

پشین سٹاپ  پر بم دھماکے   میں سات افر اد جاں بحق  اور  20   زخمی ہوئے، کوئٹہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) کوئٹہ کے علاقے پشین سٹاپ کے مقام پر بم دھماکے کے نتیجے میں سات افر اد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق منگل کےروز کوئٹہ شہر میں اچانک ایک زودار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد ایدھی ایمبولینس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ،دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداددی جاری ہے ۔

زخمیوں میں صابرہ،حسن،حمرا،سعد اللہ،سردار،بخت بی بی،ہدایت، جمشی،ذاکرہ،سید نور،ہیبت اللہ ،سعید اللہ ،نریش کمار،جول گل، قدرت اللہ ہیں ،زخمیوں میں سے 5 افراد کے نام فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے ۔پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےکرمزید تحقیات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔\932