صدرِمملکت آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملے کی مذمت،بروقت اور موثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

منگل 30 ستمبر 2025 14:25

صدرِمملکت آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کو بروقت اور موثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور زخمی ایف سی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نواز شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے، پاکستان دشمن قوتوں کی مایوسی ان کی ناکامی اور انجامِ بد کی علامت ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ عالمی اور علاقائی منظرنامہ پاکستان مخالف ریاستوں اور ان کی پراکسیز کے خلاف تبدیل ہورہا ہے اس لیے وہ مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، اس کے عوام اور اس کی سکیورٹی فورسز ان شاءالّلہ غالب آئیں گی۔\932