زہران ممدانی کو ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ

ممدانی کو امریکی حکومت سے تاریخی مشکلات کا سامنا ہوگا ، امریکی صدر

منگل 30 ستمبر 2025 17:49

زہران ممدانی کو ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممدانی کو ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں امریکی نے میئر نیویارک کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار زہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ممدانی کو امریکی حکومت سے تاریخی مشکلات کا سامنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق زہران ممدانی کو وعدے پورے کرنے کے لیے امریکی صدر سے رقم چاہیے ہوگی اور زہران کو پیسے نہیں دیے جائیں گے، اس لیے انہیں ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :